ابنا: صدر مملکت نے آج ایران کی وزارت پٹرولیم کا دورہ اور وزیر پٹرولیم نیز اس وزارت خانے کے عہدیداروں سے گفتگو میں کہا کہ اگرچہ تیل پر قوم کا انحصار ختم ہونا چاہیئے تاہم تیل آج بھی قابل ذکر مقام و منزلت کی صنعت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایران، دنیا میں گیس میں پہلے اور تیل میں دوسرے مقام کا حامل ہے اور یہ صنعت، قومی اقتدار میں تقدیر ساز کردار کی مالک ہے۔ صدر ایران نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت صورت حال تبدیل ہوچکی ہے اور عالمی سطح پر ایران کی عظمت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، کہا کہ ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دیکر اور عوامی زندگی بہتر بنانے کے قانون کے دائرے میں تیل اور گیس کی صنعت کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
.......
/169